پاکستان

ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا، سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ عہدے سے مستعفیٰ

سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے کے خلاف عہدے سے استعفی دے دیا۔

جسٹس سلیم جیسر سے نالاں سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے اپنا استعفی رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھی بھجوا دیا ہے، استعفے میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر جسٹس سلیم جیسر کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بغیر میڈیکل کے چپڑاسی کی نوکری منظور نظر شخص کو دینے کے لیے پیغام بھجوایا گیا۔

خلاف قواعد نوکری نہ دینے پر دھمکایا گیا جبکہ جسٹس سلیم کی جانب سے معمول کی انسپیکشن کے دوران جونئیر ایڈیشنل رجسٹرار ہدایات دیتے رہے اور انسپیکشن کے نوٹس بھی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کیے گئے۔

استعفے میں سیشن جج شرف الدین شاہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 27 سال جوڈیشری کا حصہ رہا ہوں اس ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا اس لیے مستعفی ہورہا ہوں، مجھ پر قوانین کے برعکس نوکری دینے کےلئے دباؤ تھا۔

جواب دیں

Back to top button