پاکستان

سائفر، توشہ خانہ کیس: سزا کیخلاف اپیلیں آج سنی جائیں گی

بانی پی ٹی آئی کی سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں آج سنی جائیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل خصوصی بینچ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید کی سزا ملی ہوئی ہے۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14سال قید اور ایک ارب 54 کروڑ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button