مسلم لیگ (ن ) کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ملک محمد احمد خان 225 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے۔
اسپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کے احمد خان بھچر مدمقابل ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔
اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔