سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کا کل حلف نہ اٹھانے اور احتجاج کا اعلان
سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے کل حلف نہ اٹھانے اور 11 بجے اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جےیوآئی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتجاج اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
جی ڈی رہنماصفدرعباسی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کوکسی صورت تسلیم نہیں کرتے ہمارا احتجاج پرامن، آئینی اور قانونی ہے کل11بجے سندھ اسمبلی کے باہر 5 جماعتیں احتجاج کریں گی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے، دھاندلی زدہ الیکشن کیخلاف پرامن آئینی جدوجہدجاری رہےگی جہاں کنٹینر ہوئے پھر دیکھیں گےکہ کیا کرنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کےارکان بھی حلف نہیں اٹھائیں گے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بندربانٹ کی گئی مینڈیٹ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں ہمیں درست نتیجہ دیا جائے اس پورے الیکشن کو یرغمال بنایا گیا ہم ایک دوسرےکے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ہم احتجاج کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔
رہنماجےیوآئی راشدسومرو نے کہا کہ کل جی ڈی اےکی قیادت میں سندھ اسمبلی احتجاج کیلئےپہنچیں گے آج کے بعد جو بھی لائحہ عمل ہو گا وہ مشترکہ ہو گا جب سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا تو مریم اوربلاول ساتھ تھے عدالت کے سامنے احتجاج ہو سکتا ہے تو سندھ اسمبلی کے سامنےکیوں نہیں؟ کسی نے ہمارا راستہ روکا تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے7کروڑ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر میں دھاندلی مختلف انداز میں ہوئی یہ الیکشن نہیں فراڈ کیا گیا، ن لیگ، پی پی، ایم کیوایم سے بات نہیں ہوگی۔