پاکستان

پنجاب بیورو کریسی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، سمری تیار

پنجاب بیورو کریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کی سمری تیار کر لی گئی ہے چیف سیکریٹری، آئی جی سمیت تمام کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نئی حکومتوں کے قیام سے قبل ہی پنجاب بیورو کریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری، آئی جی سمیت تمام کمشنرز تبدیل کر دیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کے لیے مجوزہ فہرست میں بلال صدیق کمیانہ جب کہ چیف سیکریٹری پنجاب کی مجوزہ فہرست میں راشد محمود لنگڑیاں کے نام شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button