Uncategorized

مرزا ملک ٹاک شو، کھلاڑی میاں بیوی تہلکہ مچانے کیلئے تیار

کھلاڑی میاں بیوی ٹاک شو کے ذریعے تہلکہ مچانے کےلئے تیار ہو گئے . بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جلد ہی پہلی بار ایک ساتھ ’اردو فلکس‘ کے لیے ٹاک شو کرتے دکھائی دیں گے۔
شعیب ملک نے انسٹاگرام پر دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے صحافیوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی ان کا ٹاک شو شروع ہو جائے گا۔دونوں نے بتایا کہ دونوں کافی عرصے سے کھیل کے میدان سے اسکرین پر آنے کا سوچ رہے تھے مگر انہیں موقع نہیں مل رہا تھا اور اب وہ جلد ہی لوگوں کو ہنساتے دکھائی دیں گے۔
ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے شو کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا اور شو مزاح سے بھرپور ہوگا، جس میں مہمانوں کو اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان کا شو ایک طرح سے ’کپل شرما شو‘ جیسا ہوگا، تاہم ان کے شو کی تھیم ان سے کچھ مختلف ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ کب سے اسکرین پر آنے کو ترس رہے تھے اور اب جب انہیں موقع مل رہا ہے تو وہ دوسروں کو ترسائیں گے۔
شعیب ملک نے کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی مذکورہ شو کے لیے بہت ہی ایکسائٹڈ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کا شو شائقین کو پسند آئے گا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرزا ملک شو‘ میں دونوں ممالک یعنی پاکستان اور بھارت کے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا اور پروگرام کا سیٹ دبئی میں ہوگا اور مذکورہ شو خطے کا سب سے بڑا شو ہوگا۔
انہوں نے بھی امید ظاہر کی کہ ’مرزا، ملک شو‘ کو پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر پسند کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں میاں اور بیوی ایک ساتھ پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button