Uncategorized

گلوکار امانت علی کے والد موسیقار استاد نزاکت علی خان انتقال کرگئے

مقبول گلوکار امانت علی کے والد اور موسیقار استاد نزاکت علی خان انتقال کرگئے۔
استاد نزاکت علی کے انتقال کی خبر گزشتہ روز انسٹاگرام پر امانت علی کے اکاؤنٹ سے دی گئی جب کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔
گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ میرے مرحوم والد کا قل شریف 6 دسمبر کی دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے طارق آباد، محمود آباد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ استاد نزاکت علی خان نے نصف صدی سے زیادہ اپنے بھائی سلامت علی کے ساتھ سرسنگیت کا کام کیا.
استادحامد علی خاں،استاد غلام علی خاں،شفقت علی خاں،سجاد علی،حمیر اچنا،شبنم مجید،حمیر اارشد،سائرہ نسیم،ولی حامد،ساحر علی بگا،عینی طاہرہ،
شاہدہ منی،جواداحمد،میگھا،عینی خان سمیت دیگر نے استاد نزاکت علی خاں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کی
مغفرت کرے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button