جرم کہانی
کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی کی ذمےداری قبول کرلی
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستفی ہوگئے اورخود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، میں انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔
کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس، پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا ہے، ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا وہ مجھے سونے نہیں دیتا۔