’البغدادی اپنی بیویوں سے شب بسری کے لیے قرعہ اندازی کا طریقہ اپناتے تھے‘
![](https://i0.wp.com/jehanpakistan.pk/wp-content/uploads/2024/02/baghdadi-1.webp?fit=801%2C451&ssl=1)
شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے بانی سربراہ ابو بکر البغدادی کی بیوہ اسماء محمد کے اپنے شوہر کے بارے میں حیران کن انکشافات کے بعد مقتول جنگجو کمانڈر کی بیٹی امیمہ نے بھی اپنے والد کے بارے میں دلچسپ اورحیران کن معلومات دی ہیں۔
عراق کی ایک جیل میں قید امیمہ نے العربیہ اور الحدث چیلنوں کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ شام جانے سے پہلے وہ عراق میں طامریہ کے علاقے میں اپنے کنبے کے ساتھ رہتی تھیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ موصل کی جامع مسجد میں مشہور’دولۃ الاخلافہ‘ کے عنوان سے خطبے سے قبل وہ اپنے والد کی حیثیت کے بارے میں نہیں جانتی تھیں۔
امیمہ نے اس عرصے کے دوران اپنی زندگی اور حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "اس وقت البغددی کی 3 بیمگات تھیں۔ ہماری سخت ترین سکیورٹی تھی۔ یہاں تک کہ ہمارے پڑوسی بھی ہماری شناخت سے بے خبر تھے۔ طیاروں کے خوف سے ہمیں باغ میں جانے کی اجازت نہیں تھی‘‘۔
امیمہ نے بتایا کہ عراق کے بعد ہم لوگ شام میں رقہ اور پھر الیمیادین چلے گئے۔ اس عرصے کے دوران البغدادی 4 بیویاں بن گئی تھیں۔ المیادین میں ہم سب ایک ساتھ رہتے تھے۔
امیمہ کو یاد ہے کہ اس کے والد اپنی بیویوں کےپاس شب بسری کے لیے قرعہ اندازی کا طریقہ اپناتے تھے۔
اس نے واضح کیا کہ میں نے اپنے والد سے لونڈیوں کےمعاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ اسلامی شریعت پر قائم تھے اور اس کا جواز پیش کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ والد [البغدادی] کے گھر میں تھوڑی دیر کے لیے ساتھ رہنے والی والی لونڈیوں کے مشاہدات ان کے لیے تکلیف دہ تھے۔ باندی بنائی گئی لڑکیوں کی حالت خراب تھی اور وہ روتی رہتی تھیں۔
امیمہ نے کہا کہ یزیدیوں سے ملنے والی لڑکیوں میں ان کے والد نے دلال، رہام، رحا، ھیفاء اور سبیان کو اپنی لونڈیاں بنا رکھا تھا۔
البغدادی کی بیوہ نے کل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اس کے شوہر نے 10 سے یزیدی لڑکیوں کو لونڈیا بنا رکھا۔ انہیں عورتوں کا جنون تھا نام نہاد اسلامی خلافت کو ’زنانہ ریاست‘ تبدیل کردیا تھا۔
اس سے انکشاف کیا کہ البغدادی کے گیارہ بچے تھے۔ ان میں سے ایک اس وقت مارا گیا تھا جب البغدادی نے خود کو امریکی حملے سے قبل دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ باقی بچوں کو عراق سے گرفتارکیا گیا تھا۔