جرم کہانی

امریکا میں بھارتی شہریوں کی پر اسرار اموات کا سلسلہ جاری

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے 2 ملین ڈالر کے گھر سے میاں بیوی اور ان کے 4 سالہ جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پُرتعیش گھر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت بھارتی تاجر 42 سالہ آنند سوجیت ہنری، ان کی اہلیہ 40 سالہ ایلس پرینکا اور ان کے 4 سالہ جڑواں بچوں نوح اور نیتھن کے ناموں سے ہوئیں۔

42 سالہ آنند سوجیت ہنری کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تھا جس نے امریکی نژاد بھارتی خاتون سے شادی کی تھی اور جوڑے کے جڑواں بچے تھے۔ بھارتی تاجر نے یہ گھر 2020 میں 2.1 ملین ڈالر میں خریدا تھا اور عدالتی ریکارڈ کے مطابق آنند نے دسمبر 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی نژاد جوڑے اور ان کی نوعمر بیٹی نے ریاست میساچوسٹس میں اپنی 5 ملین ڈالر کی حویلی میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ایک ماہ میں ہی امریکا میں 5 بھارتی نژاد طالب علم پُراسرار طور پر کیمپس کے نزدیک یا اپنے گھروں میں مردہ پائے گئے ہیں جب کہ 2 بھارتیوں کو جھگڑے میں قتل کیا گیا۔

اس طرح امریکا میں رواں برس کے پہلے ڈیڑھ ماہ میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتی نژاد شہریوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button