فن اور فنکار

کیا صبا قمر اور حمزہ علی عباسی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری میں اسکینڈلز کی بات کی جائے تو صبا قمر اس سے کافی دور ہی دکھائی دیتی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ماضی میں صبا قمر کا نام اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔

چند سال قبل اداکارہ کا نام حمزہ علی عباسی کے ساتھ بھی جوڑا گیا اور انٹرنیٹ پر ایسی افواہیں بھی سامنے آئیں تھی کہ حمزہ علی عباسی اور صبا قمر ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں
ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران جب صبا قمر سے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ حمزہ ان کے اچھے دوست ہیں اور انہوں نے اپنی شادی میں بلاوا بھی دیا تھا، تاہم کچھ پروجیکٹس میں مصروفیت کے باعث وہ ان کی شادی کا حصہ نہیں بن سکیں۔

2018 ء میں صبا قمر کی ایک تصویر اداکار ارسلان فیصل کے ہمراہ بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد یہ خبریں بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں کہ یہ دونوں اداکار شادی کرنے جارہے ہیں۔
حوالے سے صبا قمر نے کہا کہ وہ ارسلان فیصل کو اپنا بھائی سمجھتی ہیں اور وہ بھی ان کی بےحد عزت کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر سامنے آئی ایسی تمام افواہیں بےبنیاد ہیں۔

جواب دیں

Back to top button