پاکستان

یہ وہی لوگ ہیں فیض آباد دھرنے والے، ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے ، اب وہ اژدھے بن گئے، چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے جڑانوالہ کیس میں تحریک لبیک کا ذکر آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیض آباد دھرنے والے لوگ ہیں ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہےاب وہ اژدھے بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعہ سے متعلق کیس کی سماعت میں تحریک لبیک کا ذکر آنے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سن لیا اب ،یہ وہی لوگ ہیں فیض آباد دھرنے والے، ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے ، اب وہ اژدھے بن گئے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب سے کھل کر نام نہ لینے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ہمت نہیں ہو رہی تو تحریک لبیک کو نوٹس دیتے ہیں وہ خود مان لیں گے۔

چیف جسٹس نے ایس پی انویسٹی گیشن سے استفسار کیا کہ آپ کب سے ہیں پولیس میں بھرتی کیسے ہوئے؟ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ میں فوج سے پولیس میں گیا تھا تو چیف جسٹس نے سوال کیا کیا آپ فوج سے نکال دیے گئے ؟

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ میں نکالا نہیں گیا پولیس سروس جوائن کی تھی ، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ فوج سے ہیں تو آپ کو دلیر ہونا چاہیے، آپ میں تو اعتماد ہی نہیں نظر آرہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button