فن اور فنکار

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈز کون تھیں ؟

بالی ووڈ کی طاقتور شخصیت سلمان خان اس وقت کنوارے ہیں اور سب ہی کو ان کے گھوڑی چڑھنے کا انتظار ہے۔ ماضی میں ان کی کئی گرل فرینڈز رہ چکی ہیں جن کے ساتھ یہ شادی کرنے بھی والے تھے لیکن شادی سے کچھ دن پہلے انہوں نے ارادہ بدل لیا اور رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہوئے۔

سومی علی:

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سومی علی سے سلمان ایک مشترکہ دوست سے 1993 میں ملے، دوستی کے بعد دونوں میں محبت کا جذبہ پروان چڑھا لیکن سومی سلمان کو 1997 میں ان کے حد سے زیادہ غصہ کرنے اور شراب نوشی کی وجہ سے چھوڑ گئیں۔
سنگیتا بجلانی:

سلمان بھارتی اداکارہ و ماڈل سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے والے تھے، کارڈز چھپ چکے تھے، سب تیاریاں بھی مکمل تھیں مگر شادی سے تقریباََ ایک سے دو دن قبل سلما خاننے شادی سے انکار کر دیا۔

مگر پھر بھی آج تک سلمان کے خاندان کیساتھ سنگیتا کے تعلقات بہت اچھے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ سلمان خان کے گھر کی ہر تقریب میں نظر آتی ہیں۔

سنگیتا اور سلمان کو ان کی بہن الویرا نے 1980 میں اس وقت ملوایا جب سنگیتا نے ‘مس انڈیا’ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
ایشوریا رائے:

ایشوریا رائے خوبصورت ترین بھارتی اداکارہ و ماڈل ہیں جو اب اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ ایک وقت تھا کہ ان کی زندگی سلمان خان کے اردگرد ہی گھومتی تھی۔

دونوں میں محبت کی ابتداء فلم ‘ہم دل دے چکے ہیں صنم’ کے سیٹ پر ہوئی لیکن بعد 2002 میں دونوں نے راہیں جدا کر لیں اور ایشوریا نے یہ الزام عائد کیا کہ سلمان خان نے بریک اپ کے بعد انہیں اور ان کی فیملی کو ڈرایا دھمکایا یہی نہیں بلکہ گھر کے شیشے بھی توڑ دیے تھے۔
واضح رہے کہ ان 3 اداکاروں کے علاوہ سلمان خان کا نام کترینہ کیف، زرین خان، لولیا وینچور اور ایشوریا رائے کی ہم شکل لڑکی سنہا کیساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button