دنیا

بائیڈن کا نیتن یاہو سے رابطہ : غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے اور رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق بات چیت کی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ رفح میں 10 لاکھ فلسطینیوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر فوجی آپریشن آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی کے بارے میں بھی بات چیت کی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت میں پیشرفت سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا
ترجمان کے مطابق بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کیلئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button