پاکستان

ادارے کو کہتا ہوں کہ مکس اچار حکومت سے ملک نہیں چلے گا٬ عمران خان

بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایڈووکیٹ عمیر نیازی اور سلمان صفدرنے بتایا کہ انہوں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، مکس اچار کے ساتھ حکومت نہ بنانے دیں، 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کرسکتا ہے؟

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے ملاقات کے دوران الیکشن کے نتائج پر قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نو منتخب آزاد اراکین وفاق، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نظریے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اس الیکشن میں 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔

عمیر نیازی نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں، جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہے، ووٹ چوری ہو گیا تو احتجاج کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے ملاقات میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو بند گلی میں نہ لے کر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button