دنیا
پاکستان میں عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے روسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
پاکستان میں عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے روسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، روسی الیکشن کمیشن کے رکن ایگور بوریسوف بھی پاکستان کے انتخابات کا مشاہدہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے روسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم میں روسی سینیٹ کی دفاع وسلامتی کمیٹی کے نائب چیئرمین ولادیمیر چیژوف بھی شامل ہیں ۔
روسی الیکشن کمیشن کے رکن ایگور بوریسوف بھی پاکستان کے انتخابات کا مشاہدہ کریں گے۔
خیال رہے پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کل جمعرات 8 فروری کو ہو گی، جس میں 12کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رجسٹرڈ ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔