سیاسیات

جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button