فن اور فنکار

ورون دھون بھی شردھا کپور کے پُرانے عاشق نکلے

بھارتی اداکار ورون دھون نے بھی اپنی ساتھی اداکارہ و بچپن کی دوست شردھا کپور سے محبت کا اعتراف کرلیا۔

شردھا کپور تو اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ بات سب کو بتاتی آئی ہیں کہ انہیں ورون دھون سے محبت تھی اور وہ ہی ان کی زندگی کے پہلے کرش تھے لیکن ورون دھون کے دل میں بھی شردھا کیلئے محبت تھی یہ بات سالوں راز بنی رہی ہے

ورون دھون نے سال 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈٰی’ کی پروموشن کے دوران یہ انکشاف کیا کہ ‘شردھا کی طرح انہیں بھی بچپن میں ان سے محبت تھی لیکن اس وقت اتنے کم عمر تھے کہ سمجھ نہ سکے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘وہ اسکول کے وقت سے اداکارہ شردھا کپورپر فدا تھے۔ شردھا کپور کے ساتھ ان کے بچپن کی کہانی فلمی ہے ، دونوں کے اسکول کے دنوں میں کبھی اچھے تعلقات نہیں رہے ،لیکن دونوں کے دل میں کہیں نہ کہیں ایک دوسرے کےلئے مثبت جذبات تھے، اسکے باوجود دونوں نے کبھی اسے ظاہر نہیں کیا’۔

ورون نے شردھا کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرپانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘اس عمر میں لڑکے لڑکیوں کو پسند نہیں کیا کرتے تھے کیونکہ وہ بہت چھوٹے ہوتے تھے
شردھا کپور سے ورون دھون کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو اداکار ہ نے کہا کہ ‘ورون دھون کو صرف پسند کرتی تھیں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ، ورون نے بتایا کہ 8یا 9سال کی عمر میں دونوں ایک دوسرے کو اپنے جذبات نہیں بتاپائے لیکن دونوں بہت اچھے دوست ضرور بن گئے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button