تیر اور شیر کو ووٹ دینےکا مطلب بربادی کو ووٹ دینا ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تیر اور شیر کو ووٹ دینےکا مطلب کا ملک کی بربادی کو ووٹ دینا ہے ہم پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنائیں گے۔
کوٹ مومن سرگودھا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج نواز شریف کہتا ہے کہ ہم آئیں گے تو نیب کو ختم کر دیں گے تاکہ کوئی پکڑ نہ سکے جماعت اسلامی آئے گی تو احتساب کے اداروں کو مضبوط کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری خاندان نے جتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا اتنا امریکی بم نےجاپان کو بھی نہیں پہنچایا آج پاکستان پر 80ہزار ارب روپے سے زیادہ قرضہ ہے، پاکستان کی کرنسی آج کاغذ کا ٹکرا بن گیا ہے پاکستان سے چھوٹے ممالک کی کرنسی بھی ہم سے زیادہ مضبوط ہے آج نیپال اور بھوٹان جیسے ملک ہم سے آگے ہیں اس کی وجہ پی پی اور ن لیگ ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ 3بار تو وزیر اعظم رہےہیں پھر دوبارہ بننا چاہتے ہیں یہ بطور وزیراعظم ہی اس دنیا سے جانا چاہتے ہیں ہم آپ کو ایسے جانے نہیں دیں پہلے پچھلا حساب دیں، ملک کو نواز کی نہیں خوشحالی کی ضرورت ہے ایک شہزادہ کہتا ہے والد صدر ،نانا اور ماں وزیر اعظم تھیں وہ شہزادہ کہتاہے اب میرا حق ہے وزیر اعظم بننے کا، یہ تمھاری پراپرٹی نہیں ہےہمارا ملک ہے