سیاسیات

ن لیگ نے مہتاب عباسی کو پارٹی سے کیون نکالا؟

مسلم لیگ ن نے دیرینہ رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کی بنیادی ممبر شپ ختم کردی جبکہ انہیں پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ شہباز شریف کی ہدایت پر مہتاب عباسی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا۔

سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس کمزور ٹیم ہے،معاشی بحران کا حل مشکل ہے ، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button