سیاسیات

بلاول بھٹو کا وزارت عظمیٰ کے ن لیگی امیدوار کو مباحثے کا چیلنج

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ٹی وی پر مباحثے کا چیلنج دے دیا ہے۔

8 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے، ملک میں سیاسی درجہ حرارت، سیاسی مخالفین کی ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جو اپنی ہر تقریر میں مسلم لیگ ن اور اس کی صف اول کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اب ایک نیا چیلنج دے دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کا جو بھی امیدوار ہے وہ ان سے ٹی وی پر آ کر مباحثہ کر لے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا۔ نواز شریف اپنی آخری سیاسی اننگ کھیل رہے ہیں اور وہ اقتدارمیں آ کر انتقامی سیاست جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ججز سے حساب لینا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ ن لیگ کو الیکشن سے پہلے ہی یقین ہے کہ وہ جیت جائیں گے۔ ان کابیانیہ ہے کہ ساڈی گل ہو گئی ہے مگر 8 فروری کو آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر سرپرائز دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button