Uncategorized

پی ایس ایل 7 کا میلہ کب سجے گا؟پی سی بی نےاعلان کر دیا

میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کا پہلا مرحلہ کراچی جبکہ دوسرا اور آخری مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 12 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل سیون کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کا پہلا مرحلہ کراچی جبکہ دوسرا اور آخری مرحلہ لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل سیون کا پہلا میچ کراچی میں 27 جنوری کو ہوگا۔پلے آف میچز23 سے 25 فروری تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 27 فروری کو لاہور میں ہوگا۔افتتاحی میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button