کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، ہرشل گبز پھٹ پڑے
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے خلاف بھارتی سازشوں پر ہرشل گبز پھٹ پڑے اور کہا کہ بھارتی بورڈ نے مجھے کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی۔
ہرشل گبز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔
Completely unnecessary of the @BCCI to bring their political agenda with Pakistan into the equation and trying to prevent me playing in the @kpl_20 . Also threatening me saying they won’t allow me entry into India for any cricket related work. Ludicrous 🙄
— Herschelle Gibbs (@hershybru) July 31, 2021
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہوگا، جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ میں ہرشل گبز، دلشان، مونٹی پینسرز سمیت دیگر مشہور غیر ملکی کھلاڑی لیگ کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔