دنیا

صیہونی حکومت شکست سے دوچار ہو گئی: اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

اسرائیلی میڈیا نے غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت ایک ایسی جنگ میں پھنس گئی ہے جس کا کوئی مستقبل نہيں ہے۔

غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست، فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کا کوئی نتیجہ نہ نکلنے اور حزب اللہ کے مقابلے میں نئی جنگ لڑنے کی توانائی نہ ہونے کے اعتراف کا سلسلہ جاری ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل ایک نامعلوم انجام کی حامل جنگ میں پھنس گیا ہے، یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل جنگ میں پھنس گیا ہے اور اس کوشش ميں ہے کہ دشمن پر کسی طرح غالب آئے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ جنگ کو تین مہینے گذر چکے ہيں لیکن اب تک اسرائیلی حکام کا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے جو اہداف معین کئے تھے ان میں اسے حاصل کرنے کی توانائی نہيں ہے اس لئے وہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کو آگے بڑھا رہے ہيں ۔

یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ ہم تین مہینے سے حماس کی شکست کی خبریں سن رہے ہيں لیکن اس میں کوئی حقیقت نہيں ہے اور حماس کے ختم ہونے میں کافی فاصلہ ہے۔ یدیعوت احارنوت نے لکھا کہ جنگ سے کچھ نہيں بدلے گا بلکہ فوجیوں کی جان جائے گی اور غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوگا جس کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور اسرائیل کو دنیا بھر میں نقصان پہنچے گا اور ہمیں کامیابی بھی نہيں ملے گی ۔

اس اخبار نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں اسرائیلی قیدیوں کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button