Uncategorized

رونالڈو سب سے آگے ، 800 گول کر دئیے

پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی دنیا میں 800 گول کر دئیے . وہ اتنے گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے .
کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز پریمیر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران 2 زبردست گول کر کے حاصل کیا۔ ان 2 گولوں کیساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں جبکہ ان کے مجموعی گولوں کی تعداد 801 ہو گئی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 101 اور پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے ریکارڈ 115 گول کئے کیہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سب سے زیادہ 115 انٹرنیشنل گولز کرنے کا ریکارڈ بھی رونالڈو کے پاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button