دنیا

بیروت حملے کا جواب نہ دیا تو پورا لبنان اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے گا: حسن نصراللہ

لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ‘اگر ہم نے اب بھی اسرائیل کو جواب نہ دیا تو پورا لبنان اسرائیل کے سامنے کھلا ہو گا۔’

حسن نصراللہ جمعہ کے روز حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کی ہلاکت کے سلسلے میں اپنا دوسرا خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا ‘جنوبی سرحد پر اسرائیلی حملوں نے ایک تاریخی موقع فراہم کر دیا ہے کہ ہم لبنان کے مقبوضہ علاقہ آزاد کرا سکیں۔ اسی طرح عراق میں اسلامی مزاحمت کے لیے بھی یہ بہترین اور تاریخی موقع ہے کہ وہ امریکی فوج کو اپنی سرزمین سے نکال دیں۔’

ایرانی نواز لبنانی گروپ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ان کا جواب ‘میدان جنگ’ سے برق رفتاری سے جائے گا تاکہ حماس رہنما صالح العاروری کے قتل کو جواب دیا جا سکے۔

‘اس کا جواب تو آکے رہے گا، کیونکہ ہم اتنی بڑی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ اگر جواب نہ دیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے پورے لبنان کو ہی اسرائیلی حملوں کے لیے کھول دیا ہے۔ اب فیصلہ ‘میدان جنگ’ ہی کرے گا۔ ‘

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے مزید کہا ‘تمام سرحدوں اور مضافاتی علاقوں سے جواب دیں گے۔ ہم نے 8 اکتوبر سے لبنان اسرائیلی سرحد پر 670 حملے کیے ہیں۔ اس دوران بڑی تعداد اسرائیلی جنگی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ ‘

جواب دیں

Back to top button