پاکستان

وادی زیارت وگردونواح میں برفباری کا سلسلہ جاری

وادی زیارت وگردونواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 6 انچ جبکہ پہاڑوں پر 8 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔

برف باری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو صبح سویرے تک جاری رہا، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ زیارت میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

چمن شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی ہے، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ قلعہ عبداللہ، گلستان، دوبندی، جنگل پیر علی زئی میں بارش نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔

کوژک ٹاپ اور خواجہ عمران میں ہلکی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، خواجہ عمران میں منفی 2، کوژک ٹاپ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، اسموگ رہے گی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع، جی بی میں چند مقا مات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، اسلام آباد اور گر دو نواح میں میں موسم سرد رہنے کے علاوہ شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور اور پڈعیدن میں دھند، اسموگ رہنے کاامکان ہے۔

کراچی اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش، بوندا باندی ہو سکتی ہے، کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

جواب دیں

Back to top button