سیاسیات
مریم نواز نے کونسی ڈگری لے رکھی ہے؟ لکھ کر دے دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہی جبکہ انہوں نے اپنی تعلیمی قابلیت بھی ظاہر کی ہےجو کہ دلچسپ ہے۔
حلقہ 119 لاہور میں مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 1500 کنال سے زائد اراضی سمیت اثاثوں کی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے ظاہرکی جبکہ ایک سال کے دوران اثاثوں میں 40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ظاہر کیا۔
اپنے کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق مریم نواز کسی گاڑی کی مالک نہیں بلکہ انہوں نے خود کو بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ظاہر کیا۔ مریم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر بتائی ہے۔