فن اور فنکار

فلم سٹار عامر خان کتنی لڑکیوں سے رجیکٹ ہو چکے ہیں ؟

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا کہ محبت کے معاملے میں انہیں ماضی میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکے۔

عامر خان نےکہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔

خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی ان کی پڑوسی رینا دتہ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دوبچے جنید اور ایرا بھی ہیں تاہم شادی کے 16 سال بعد عامر اور رینا کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بعد ازاں عامر نے کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی لیکن یہ شادی بھی 2021 میں طلاق پر ختم ہوگئی، عامر اور کرن کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

عامر خان نے ایک انٹرویو میں کرن راؤ سے علیحدگی اور اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی کی وجہ بتاتیں تھیں، اداکار نے بتایا کہ میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھا نہیں سکا، میں اپنے قریبی رشتوں جیسے والدین، بیویوں اور بچوں کو وقت نہیں دے سکا۔

عامر خان نے کہا کہ میں نے 18 سال کی عُمر میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور اُس وقت مجھے اپنا نام بنانے کا جنون تھا جس کی وجہ سے والدین اور فیملی کے ساتھ معیاری وقت نہیں گُزار سکا۔

عامر خان نے کہا کہ میں نے اپنا سارا وقت اپنے کام کو دیا ہے، میں نے سوچا تھا کہ میرا خاندان ویسے بھی میرے ساتھ ہے، میں اس وقت صرف مداحوں کے دل جیتنا چاہتا تھا، میں اپنے کام میں اس قدر کھوگیا تھا کہ میں یہ بھول گیا تھا کہ میری فیملی میرا انتظار کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بیٹی کو میری سب سے زیادہ ضرورت تھی تو میں اس کے ساتھ نہیں تھا، فلموں میں مصروف تھا اور میں جانتا ہوں کہ وہ لمحہ کبھی واپس نہیں آئے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button