محکمہ موسمیات کا شہریوں کے لیے انتباہ جاری

رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل(رات)موسم کی صورتحال:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا ۔
اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔
تاہم مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش / بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم:
ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔
اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔
تاہم دالبندین میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:
لہہ منفی 11 ،اسکردومنفی 09، گلگت، گوپس منفی06، استور، کالام ، قلات اور سری نگر میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 03/ 15
لاہور 07/ 12
کراچی 14/ 28
پشاور 03/ 18
کوئٹہ منفی 02/ 17
گلگت منفی 06/ 16
اسکردو منفی09/ 07
مظفر آباد 02/ 19
مری 01/ 15
فیصل آباد 08/ 12
ملتان 07/ 13
سری نگر منفی 05/ 12
جموں 08/ 14
لہہ منفی11/ 03
پلوامہ منفی05/ 12
اننت ناگ منفی04/ 12
شوپیاں منفی03/ 11
بارہ مولہ منفی03/ 12