Uncategorized

پنجاب میں سپورٹس سے متعلقہ تین سالہ کارکردگی، رپورٹ وزیراعظم کو پیش

وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں سپورٹس سے متعلقہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سپورٹس کارکردگی کو زبردست قرار دیدیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے صوبے میں سپورٹس اقدامات سے متعلق پہلے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلی پنجاب سپورٹس پالیسی 2020ء کی منظوری دی گئی۔ آٹھ سال بعد 72ویں پنجاب گیمز 2019ء اور کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ دو ارب سے زائد کی لاگت سے پنجاب کی تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 62 کروڑ سے زائد کی لاگت سے 350 سرسبز کھیلوں کے میدانوں قیام عمل میں لایا گیا۔ ای روزگار کی جانب سے تیس ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ 38 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 28 سال بعد انٹرنیشنل سکوائش کمپلیکس لاہور کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام جبکہ 25 کروڑ سے زائد کی لاگت سے لاہور میں ہاکی ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کیا گیا۔
23 کنال پر نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کی منظوری، ڈی جی خان فلڈ لائٹ ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر، لاہور میں پنجاب اولمپک ویلج کے لئے چار ارب روپے مختص کئے جانے کے بارے میں بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button