پاکستان
پاکستان کے ڈرائیونگ لائسنس کن ملکوں میں تسلیم کئے جاتے ہیں؟
ڈی ائی جی لائسنس برانچ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ کے ڈرائیونگ لائسنس کینیڈا سمیت کئی ملکوں میں تسلیم کئے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی میں بھی مانے جانے لگے۔
اس حوالے سے ڈی ائی جی لائسنس برانچ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ کینیڈا، اسٹریلیا اور جرمنی کے حکام سندھ سے بنائے گئے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لیے رابطہ کرتے ہیں اور وہاں یہ لائسنس مانے بھی جاتے ہیں۔
دوسری جانب ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہر بھر میں ٹریفک پولیس کے جا بجا چالان ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود پورے سال صرف دو لاکھ ساٹھ ہزار شہریوں نے پرماننٹ اور 2 لاکھ 80 ہزار لرنر لائسنس بنوائے۔
سندھ بھر کے ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے رواں برس فیسوں کی مد میں حاصل 52 کروڑ 78 لاکھ سے زائد رقم سندھ حکومت کو جمع کرائی گئی ہے۔