پاکستان

گڈو پاور پلانٹ سسٹم میں خرابی دور نہ ہو سکی، بجلی کا بحران شدید

گڈو پاور پلانٹ سسٹم میں واپس نہ آ سکا جس کی وجہ سے بجلی کا بحران شدید ہو گیا۔

این ٹی ڈی سی کے ذرائع کے مطابق لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں تک پھیل گئی۔

ذرائع این ٹی ڈی سی نے بتایا ہے کہ لیسکو ریجن میں ہر 1 گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔

این ٹی ڈی سی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو کا شارٹ فال 1000 میگا واٹ سے بڑھ گیا، صرف 1500 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بند پاور پلانٹس آج بھی نہیں چلائے جا سکے، ان پاور پلانٹس میں تھرمل اور کوئلے والے پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی تھی جس سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button