فن اور فنکار

میں اپنے بھائی کو فلم میں مرتا نہیں دیکھ سکا٬ بڑا ہیرو بول پڑا

میں اپنے بھائی کو فلم میں مرتا نہیں دیکھ سکا٬ بڑا ہیرو بول پڑا

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے فلم “اینیمل” کا کلائمکس چھوڑ کر سینما سے باہر آگیا۔

بالی ووڈ کے اسٹرونگ سمجھے جانے والے ہیرو سنی دیول نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم “اینیمل” پوری دیکھے بغیر سینما سے باہر آگئے تھے۔سنی دیول کا کہنا تھا کہ فلم “اینیمل” کے کلائمکس میں ان کے چھوٹے بھائی اداکار بوبی دیول کو مرتا دکھایا گیا جو ان سے برداشت نہیں ہوا اور وہ فلم ادھوری چھوڑ کر سینما سے باہر چلے گئے۔

اداکار نے مزید کہا کہ “اینیمل” ایک بہترین فلم ہے جس میں ان کے بھائی بوبی دیول نے اہم کردار عمدگی سے نبھایا ہے۔ دیول خاندان شارٹ کٹ کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button