سپورٹس

پاکستان کا میچ: کرکٹ میں میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بحث شروع؟

میلبرن ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ نے تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے منتقل کرکے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے سپرد کیے جانے کا امکان بڑھا دیا۔

کرکٹ کے کھیل میں ہاٹ اسپاٹ کے موجد وارین برینن کا کہنا ہے کہ کھیل میں مشکل فیصلوں کیلئے آئی اے بہترین کردار ادا کرسکتی ہے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جلد ہی تھرڈ امپائر کا کردار کوئی انسان نہیں بلکہ اے آئی اے ادا کررہی ہوگی۔

وارین برینن نے ہاٹ اسپاٹ کو ایجاد کیا اور کرکٹ آسٹریلیا کو وہی میچز کیلیے یہ ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہیں۔
جمعہ کے روز کھیل کے 61ویں اوور میں پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا، جس پر رضوان نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا

جواب دیں

Back to top button