سیاسیات

اسحاق ڈار نے سرکاری اداروں کی نجکاری رکوا کر اربوں کا نقصان کیا٬ ن لیگی رہنما پھٹ پڑے

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر سرکاری اداروں کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے محمد زبیر نے الزام اعائد کیاکہ پی آئی اے ، اسٹیل مل اور فیسکو کی نجکاری آخری مراحل میں تھی لیکن اسحاق ڈار نے رکوادی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے آخری مراحل میں نجکاری کا عمل ختم کر وایا جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے مزید کہا کہ میں نے ان کے نجکاری کے حوالے سے متعدد فیصلوں سے اختلاف کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button