Uncategorized

پی ایس ایل 7،بابر اعظم کس ٹیم کی کپتانی کریں گے؟اعلان کردیا گیا

پچھلے 5 سال سے میں کراچی کی جانب سے کھیل رہا ہوں اور اس بار ٹیم اور انتظامیہ نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔

پی ایس ایل کے سٹار پلئیر اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔
کراچی کنگزٹوئٹراکاؤنٹ پر بابراعظم کا پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کر کیے خبر کی تصدیق کی گئی۔
ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اس بار کراچی کنگز کے کپتان کی ذمہ داری قومی ٹیم کے اسکپر بابر اعظم نبھائیں گے۔اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے ، پچھلے 5 سال سے میں کراچی کی جانب سے کھیل رہا ہوں اور اس بار ٹیم اور انتظامیہ نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ بطور کپتان 100 فیصد کردار نبھاؤں ، مجھے جب بھی کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو اسے انجوائے کرتا ہوں اور اس کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔بابراعظم کا کہنا تھاکہ جس طرح عماد وسیم نے بطور کپتان ٹیم کو لیڈ کیا تو کوشش ہوگی کہ اسی کو جاری رکھیں کوشش اور اس بار بھی اچھا کھیل پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button