تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

صرف اچھا جنازہ چاہیئے: ایک موت نے پاکستانی بولڈ اداکارہ کو ہلا کر رکھ دیا

مقبول اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ان کا اب ایک ہی مقصد رہ گیا ہے کہ ان کی آخرت اچھی ہو، خدا انہیں گناہوں کی معافی دیں اور ان کی نماز جنازہ اچھی ہو۔

نیلم منیر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، جہاں انہوں نے حیران کن طور پر زندگی، موت، گناہوں، آخرت اور گناہوں کی معافی کی باتیں کرکے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

نیلم منیر جیسی بولڈ اداکارہ کی جانب سے موت، آخرت اور گناہوں کی معافی کی باتیں کہنے پر مداحوں میں تشویش پھیل گئی کہ شاید اداکارہ بیمار ہیں یا ان کی زندگی میں کچھ مشکلات آگئی ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری سے کام کی پیش کش ہوچکی ہے اور بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بولی وڈ نہیں بلکہ تامل فلموں میں کام کی پیش کش ہو چکی ہے۔ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اگرچہ ان کے موبائل فون میں ان کی پسندیدہ بہت ساری تصاویر موجود ہیں لیکن وہ پکچر گیلری میں جانا نہیں چاہتیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے موبائل کی پکچر گیلری میں ان کے ماموں کی بھی بہت تصاویر موجود ہیں اور تصاویر کو اسکرول کرنے کے دوران انہیں اپنے ماموں کی تصاویر بھی نظر آئیں گی، جنہیں وہ دیکھ نہیں پائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button