Uncategorized

راہول ڈراود گراؤند سٹاف پر مہربان،ہزاروں کا انعام دے ڈالا،وجہ سامنے آگئی

بھارت اور نیوزی کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کان پور کے گرین پارک گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو 5 ویں دن سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا.
انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے میچ کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پِچ توقعات سے زیادہ اچھی تیار کرنے والے گراؤنڈ سٹاف کو 35 ہزار روپے کا بھاری انعام دے دیا۔
کان پور کے گراؤنڈ ‘گرین پارک’ کی پِچ کے ایسی ہے کہ وہاں ٹیسٹ میچ 5ویں دن تک نہیں پہنچتا اور پِچ میں غیر معمولی تبدیلی کی وجہ سے میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجاتا ہے۔
میچ سے قبل اس حوالے سے بھی کئی سرگوشیاں تھیں کے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ دن سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا پر ایسا نہ ہوا اور میچ پانچویں دن سنسنی خیز مقابلے کے بعد بالآخرڈرا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button