تھانہ درابن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی، شہید اہلکاروں میں حوالدار ریاست اور سپاہی ذوالفقار شامل ہیں۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز درابن تھانے کی جانب روانہ ہوگئی ہے جبکہ حالات کے پیش نظر تحصيل درابن میں اسکول اور کالج میں آج ہونے والا پیپر بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
گذشتہ ماہ ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے درازندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، فائرنگ کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔