تازہ ترینجرم کہانیخبریں

راہزن ڈائریکٹر جنرل پاکستان کسٹمز کا موبائل فون چھین کر لے گئے

کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بھی ڈاکے کی واردات ہو گئی۔ اسلام آباد میں دو ڈاکو ڈائریکٹر جنرل کا موبائل فون ان کے ڈرائیور سے چھین کر لے گئے۔ تھانہ رمنہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کر لیا ۔

ایف آئی آر میں ڈائریکٹر جنرل کسٹمز کے ڈرائیور غفران محمود ولد عبدالرؤف نے شکایت کی کہ وہ 7 دسمبر کو شام ساڑھے 4 بجے اپنے صاحب جو کہ ڈی جی پاکستان کسٹمز ہیں، کے ہمراہ جی الیون تھری میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے سامنے گاڑی روک کر کھڑا تھا اور صاحب سڑک پرجوگنگ کر رہے تھے،

اس دوران دو موٹر سائیکل سوار آئے اور پستول دکھا کر اس سے صاحب کا موبائل فون سام سنگ ایس 22 الٹر چھین کر لے گئے۔

ایف آئی آر میں اس چھینے گئے فون میں موجود ڈی جی کسٹمز کی سم کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔ صاحب کا دفتر مکسٹم ہاؤس جی نائن ون موو ایریا میں ہے۔

جواب دیں

Back to top button