تازہ ترینخبریںسیاسیات

حافظ نعیم الرحمان کا میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی قبضہ مئیر کا رویہ قوم کے سامنے ہےآج اجلاس میں تعاون کیاکہ کارروائی چلے شہر کے مسائل حل ہوں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کےالیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے میونسپلٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں وصول کرنا کراچی کی دشمنی ہے، کراچی کے عوام پر مظالم برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کونسل میں حکومتی قرارداد پر رائے شماری کے بغیر اسے کثرت رائے سے منظور قرار دے دیا گیا، فسطائیت اور وڈیرانہ سوچ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قبضہ مئیر کراچی کو گھر بھیجیں گے اور کراچی کامئیر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button