تازہ ترینخبریںدنیاپاکستان

سیاستدان کے گھر سے نوٹوں کے بھرے 176 بیگ برآمد

 

بھارت میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ دھیرج ساہو کے گھر سے اربوں روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی سیاستدان کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے بھارتی 318 کروڑ روپے برآمد کیے۔

ایس بی آئی کے ریجنل منیجر بھگت بیہیرا کے مطابق دھیرج سنگھ کے گھر سے 176 نوٹوں سے بھرے بیگ برآمد ہوئے ۔

برآمد کی جانے والی رقم کی گنتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مرکزی برانچ میں کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی 3 بینکوں اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے 80 افسران کی مدد کے سبب ممکن ہوئی ہے

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان نے اتنی بڑی رقم شراب کی فروخت سے ذخیرہ کی ہے۔

سیاستدان کے گھر سے برآمد کی جانے والی رقم 3 ارب بھارتی روپے ہے جو پاکستانی 10ارب 83 کروڑروپے سے زائد بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button