سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکے سے ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کے سلطان ابراہیم روڈ پر ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد گاڑی کے ساتھ نصب تھا جس سے ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا مزید لہنا ہے کہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔