تازہ ترینخبریںپاکستان

شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت ، معاملے میں نیا موڑ

چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر والد نے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام لگا دیا اور کہا پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے بیان نہ دینے کیلئے دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے چڑیاگھرمیں شیروں کے پنجرے سے نوجوان کی لاش ملنے کا واقعے میں نیا موڑ آگیا۔

نوجوان بلاول کے والد نے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے بلاول کو قتل کیا گیا، پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے بیان نہ دینے کیلئے دھمکیاں دیں،میراموبائل فون بند کروایا۔

والد جاوید کا کہنا تھا تھا کہ مجھے پولیس حصار میں لاش سمیت بہاولپور سے باہر چھوڑا گیا، مجھے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی نہیں دی گئی، میں نے قانونی کارروائی نہ کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا۔

نوجوان کے والد نے کہا کہ بلاول قتل سے 2 روز قبل گوجرہ میں ماموں کے گھر پر تھا، شیر رات میں پنجرے کے اندر لاک ہوتے ہیں، بلاول کیسے پہنچا؟ بلاول پر شیروں نے حملہ کیا تو سیکیورٹی عملے نے چیخ وپکارکیوں نہیں سنی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button