تازہ ترینخبریںدنیا

ویڈیو: حماس کی تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دینے کی تیاری شروع

حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دینے کی تیاری شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ نے صہیونی دارالحکومت تل ابیب کو نشانے پر رکھ لیا، حماس نے اس سلسلے میں راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کر لی۔

اس سلسلے میں کتائب القسام کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اپنے عزم کو جامۂ عمل پہنانے کے لیے تیاری دکھائی گئی ہے، اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بیتِ المقدس کی آزادی سے پہلے تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دیں گے۔

ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں مزید 21 اسرائیلی ٹینک اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور ان حملوں میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی فوجی چھڑوانے کی کوشش میں کئی یرغمالی مارے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button