تازہ ترینخبریںسیاسیات

9 مئی واقعات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے

دوران سماعت عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید موقع دیا جائے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کریں۔

بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید او راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button