تازہ ترینخبریںسیاسیات

کیا شیر افضل مروت اغواء کیے گئے ہیں یا گرفتار؟ حقیقت کیا ہے ؟

خیبرپختونخوا پولیس نے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی گرفتاری و اغواء کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دعوے کی تردید کردی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا ہے

تحریک انصاف نے کہا کہ شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔

تاہم اب پختونخوا پولیس نے پی ٹی آئی کے دعوےکی تردید کردی ہے اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ نے کہا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا

جواب دیں

Back to top button