تازہ ترینخبریںسیاسیات

جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا، بیرسٹر گوہرعلی

عبوری چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول سے قبل امیدواروں کااعلان کر دیا جائے گا، جس کو بانی پی ٹی آئی کہیں گےاس کو ٹکٹ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق عبوری چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاست اور الیکشن سے متعلق بات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےاحکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول سے قبل امیدواروں کااعلان کر دیا جائے گا، امیدواروں کے حوالےسےکمیٹیاں پہلے سے بنی ہوئی ہیں ، جس کو بانی پی ٹی آئی کہیں گےاس کو ٹکٹ ملے گا۔

عبوری چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 180 مقدمات بنے ہیں، تیاری کی ہے آئندہ ہفتہ تک سب واضح ہو جائے گا، مقدمات کے حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی گئی، ہمیں امید ہے عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔

انھوں نے بتایا کہ میرے والد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے تھے، وکلاتحریک اور گورنر رول کے بعد پیپلز پارٹی سے استعفی دیا، میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور اسی کےساتھ رہوں گا۔

بیرسٹرعلی ظفر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مثال قائم کی اورورکر کوپارٹی سونپ دی، عدلیہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی اور بلا ہمارا ہی ہو گا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتماد کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کےپاس 7 دن ہیں وہ بلے کا نشان الاٹ کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button