تازہ ترینخبریںدنیا

القسام بریگیڈ اسرائیل فوج کے خیموں تک پہنچ گئی، قریب سے بنائی گئی ویڈیو جاری

القسام بریگیڈ کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مجاہدین کو اسرائیلی فوجیوں کے کیمپ کے نہایت قریب جا کر اسے اڑاتے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی فوج کے تمام منصوبے خاک میں ملانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں، اور غزہ صہیونی فورسز کے لیے موت کا پھندہ بنتا جا رہا ہے۔

مزاحمتی تنظیموں نے محصور شہر میں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں، کتائب القسام کے مجاہدین اسرائیلی فوج کے خمیوں تک پنچ گئے اور انتہائی قریب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

ویڈیو میں اسرائیلی کیمپ کو قریب سے فلماتے دیکھا جا سکتا ہے، حماس کے جانبازوں نے ان اسرائیلی خیموں کو دو رز قبل بموں سے اڑایا تھا۔ کتائب القسام کی جانب سے غزہ کی گلیوں میں غاصب فوج پر حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جا چکی ہیں۔

ادھر اسرائیلی شہر عسقلان پر القسام بریگیڈ کے راکٹ گرنے سے 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا، حماس کے ساتھ غزہ میں لڑائی میں مزید 2 فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button